روپے کی قدر مزید گر گئی ڈالر اور بھی مہنگا ہوگیا

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے )انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر47 پیسے مہنگا ہوکر227 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 296 پوائنٹس اضافے سے 40801 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 477 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 21 کروڑ شیئرز کے سودے 6.56 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے اضافے سے 6491 ارب روپے ہے۔
Load/Hide Comments