آرمی چیف جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا زمین سےخلا میں راکٹ بھیجنےکا مشن فیل ہوگیا
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیااور انہیں بطور سپہ سالار پاک فوج ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
جنرل عاصم منیر نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی۔ وہ آج کل متحدہ عرب امارات کے دورے ہیں۔ اس سے پہلے سعودی عرب کے دورے پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
صدر متحدہ عرب امارات نے جنرل عاصم منیر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور اہل پاکستان کے لیے اپنے فرائض بہ احسن انجام دے سکیں۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے ان تمناوں اور تبریک کے لیے صدر امارات شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔