شعیب ملک کی ثانیہ مرزا اور بھارتی فلم ڈائریکٹر فرح خان کے ساتھ تازہ تصویرسوشل میڈیا پروائرل

یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے ) بالآخر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں صلح ہوگئی۔ شعیب ملک نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں بھارتی فلم ڈائریکٹر فرح خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
اس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو والدین بگاڑتے ہیں،تحقیق میں انکشاف
تفصیلات کے مطابق فرح خان گزشتہ روز 58 برس کی ہوگئیں۔ جس کی مبارکباد شعیب ملک نے دی اور اس کے ساتھ ہی ان کی ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔ ان کے فینز بھی اس تصویر پر اپنے تاثرات کا اظہار کررہے ہیں۔
شعیب ملک نے انسٹاگرام سٹوری پر بھی یہ تصویر شیئر کی۔ جس میں وہ اپنی بیوی ثانیہ مرزا کے ساتھ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں ثانیہ اور فرح خان کو گہرے نیلے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ شعیب ملک نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پینٹ کے ساتھ پہن رکھی ہے۔ اس تصویر کی خاص بات سب کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ شعیب نے ثانیہ کو پکڑ رکھا ہے اور وہ سب کیمرے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ ایسی چیزیں جو رشتوں میں خلیج کا باعث بنتی ہے
ان کی پوسٹ پر ایک فین نے کمنٹ کیا کہ سکون کریں سب ٹھیک ہے۔ شکر ہے صلح ہوگئی ان کی۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شعیب اس وقت سے دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے ہاں پہلے بیٹے ازہان کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔