روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

جیت کا انتظار ختم ہوا پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا ون ڈے جیت لیا

یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی، پاکستان نے 256 رنز کا مقررہ ہدف 49 ویں اوور کی پہلی بال پر پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پُر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری، امام الحق بریسول کی گیند پر شفلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! کراچی والے تیار رہیں، محکمہ موسمیات کی سخت سردی کی پیشگوئی

دوسری وکٹ 108 رنز پر فخر زمان کی گری جنہوں نے 56 سکور بنائے، وہ بھی بریسول کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے جو 168 کے مجموعے پر گلین فلپس کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان اور حارث سہیل نے بہترین انداز سے کھیلتے ہوئے پاکستان کا سکور 232 تک پہنچایا، جہاں حارث سہیل ساؤتھی کی گیند پر سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پھر آغا سلمان کریز پر محمد رضوان کا ساتھ دینے آئے اور 49 ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، محمد رضوان نے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 86 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

 اس سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 سکور بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے،گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیم سن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ٹِم ساؤتھی 15 جبکہ لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے

یہ بھی پڑھیں: نزلہ زکام کا علاج گھریلو ٹوٹکے سے ممکن ؟

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیبیوٹنٹ اسامہ میر 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز 1،1 وکٹ لے سکے۔

نائب کپتان بنائے جانے والے شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں شامل نہیں،قومی ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پیش کی۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر   نے 239 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ڈیبیو  کیا، انہیں ثقلین مشتاق کی جانب سے ڈیبیو کیپ بھی پہنائی گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com