حکومت کا شہریوں کو قسطوں پرای موٹرسائیکل دینے کا منصوبہ
یوتھ ویژن نیوز( مبشر بلوچ سے ) شہریوں کو قسطوں پر ای موٹر بائیک فراہم کرنیکا منصوبہ
وفاق توانائی بچانے کے پروگرام کے تحت ایک لاکھ ای موٹر بائیکس آسان اقساط پر عوام کو فراہم کرے گی
رپورٹ کے مطابق منصوبہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کے لئے پیش کردیا گیا ہے ۔ پروپاکستانی کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کو کہا گیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال میں کم از کم ایک لاکھ ای موٹر بائکیس کی پیداوار کو یقینی بنائے جس کی قسطوں پر خریداری کے لئے وفاق کم از کم 17.5 ارب روپے کی امدادی رقوم فراہم کرے گا ۔
ایک ای موٹر بائیک کی خریداری کے لئے جس کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار ہے حکومت بنک کو 90 ہزار جبکہ خریدار 10 ہزار روپے دے گا ۔ جبکہ بقایا رقم آسان قسطوں میں واپس کرنا ہوگی ۔بنک کو انشورنس اور سود سمیت ساری رقم دوسال میں 4310 روپے ماہانہ قسط کے ساتھ واپس کرنا ہوگی
قسطوں پر ای بائیک اسکیم کے لیے مندرجہ ذیل افراد اہل ہوں گے
ایسے طلبا جن کے والدین تنخواہ دار ہیں
طالبات اور خواتین ملازمین (20% کوٹہ)۔
ٹرانس جینڈر افراد (1% کوٹہ)۔
سرکاری ملازمین۔
نجی شعبے کے تنخواہ دار ملازمین
چھوٹے کاروبار کے مالک حضرات جن کے پاس این ٹی این نمبر ہیں
صوبائی اور وفاقی اداروں اور مسلح افواج کے پنشنرز۔
امام مسجد، حافظ قرآن، اور مؤذن جو حکومت پاکستان کی طرف سے تسلیم شدہ اور وزارت مذہبی امور کی طرف سے توثیق شدہ ادارے سے مستند تعلیم یافتہ ہوں۔
حکومت ممکنہ طور پر اس پروگرام کو اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں شروع کرے گی