محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے )پاکستان کے کن کن شہروں میں بارشیں ہوں گی ؟ محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر بڑی خوشخبری سنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ کے دوران ملک کے مغربی و بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 6 جنوری (جمعہ) کی شام یا رات سے مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہوں گی۔ویک اینڈ کے دوران ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اور 8 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب ، بارکھان ، زیارت ،نوکنڈی ، دالبندین ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، چمن اور پشین میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔
اسی طرح 7 سے 9 جنوری کے دوران مری ،گلیات ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، چترال ،دیر سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد میں درمیانی بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ کے دوران اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، چارسدہ ، باجوڑ، کرم ، وزیرستان اور کوہاٹ میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے ۔