پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

موٹرسائیکل مڈل کلاس کی پہنچ سے باہر، قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) اٹلس ہونڈا نے  پاکستانی لوئرمڈل کلاس شہریوں کو نئے سال کا تحفہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پیش کیا ہے ۔ نئی قیمتیں جنوری 2023 سے نافذالعمل ہوں گی۔

 تفصیلات کے مطابق  ہونڈا  کی جانب سے  صارفین پر بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کا بوجھ  لاد دیا گیا ہے ۔ یادرہے 2022 میں ہونڈا نے سات دفعہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کانوٹی فیکشن جاری کیا ۔

ہونڈا سی ڈی 70 اسٹینڈرڈ نئی قیمت 3400 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم  کی نئی قیمت 3400 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 33ہزار 500 روپے  ہے۔ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد اب 1 لاکھ 65 ہزار 500 ہوگی ۔ اسی طرح سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار 600 روپے اضافے کےبعد اب 1 لاکھ 91 ہزار500 روپے ہوگی۔ ہونڈا سی جی 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت 5400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار900 روپے ہوگئی ۔ اسی طرح ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے کےبعد 3 لاکھ 3900روپے ہوگی ۔ جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت بھی 20 ہزار اضافے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 150 ایف سپیشل ایڈیشن 20 ہزار اضافے کے بعد تین لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے

 ماہرین میعشیت کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری رہا تو ، بائیک انڈسٹری کے لیے بھی  اگلا  سال بھی ایسا ہی ابتری کا شکار رہے گا اوراگر موٹر سائیکل کی قیمتیں اسی شرح سے بڑھتی رہیں تو  انڈسٹری اپنے گاہک کھودے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com