ن لیگ نے پنجاب اسمبلی اجلاس کےحوالے سےحکمت عملی تیارکرلی

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل ہوگا ،اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کے کل ہونیوالے اجلاس کے حوالے سے مسلم لیگ ن نےاپنے ارکان کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں ۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اجلا س میں بھرپورشرکت کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اسمبلی اجلاس سے پہلے پارلیمانی اجلاس طلب کر لیا،رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق اجلاس کی صدارت کریں گے ،مسلم لیگ ن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،پارٹی قائدین کے فیصلے بارے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیاجائیگا ،تمام لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت ،ن لیگ کل اسمبلی اجلاس میں بھرپور سیاسی حکمت عملی سے شرکت کریگی۔
دوسری جانب لیگی رہنما رانا مشہود نے پی این این سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پرویز الہٰی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے ارکان کی تعداد پوری نہیں،ہمارا پلان اے کامیاب ہو چکا ہے ، کل ہمارا پلان بی اور سی بھی اسی طرح کامیاب ہو گا ،اگلے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔کل سپیکر پنجاب اسمبلی غلط رولنگ دیں گے تو ن لیگ سپریم کورٹ جائیگی