تحریک انصاف کے رکن کا قومی اسمبلی میں واپس آنے کا اعلان

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے قومی اسمبلی میں آپس آنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا کہ عدم اعتماد کےبعد عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان سے رائے لی تھی جس میں سے 80فیصد ارکان نے اپوزیشن میں بیٹھے کی رائے دی تھی بعد میں عمران خان نے شیخ رشید کے جذباتی جملوں میں آکراستعفوں کا کہہ دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عدم اعتماد کے وقت عمران خان کا ساتھ دیا تھا ۔ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے ، شریعت کے خلاف قانون سازی پر جے یو آئی نے آواز اٹھائی اس لئے میں جے یوآئی میں جارہا ہوں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم انہوں نے اس کا ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا ،ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔
کچھ دیر قبل منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔اس حوالے سےان کا کہناتھا کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ میں اسلام آباد میں ہوں، شکر ہے بم حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔