دووقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت سندھ میں ہو گئی،شیخ رشید
یو تھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی کے لیے پہلی شہادت سندھ کے شہر میرپورخاص میں ہو گئی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ 76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلہ نہیں دے سکی، اب مہنگائی مارچ کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالرز رہ گئے جو 20 روز سے کم کی امپورٹ کا نتیجہ ہیں۔
Load/Hide Comments