وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

پرویزالٰہی کواعتماد کا ووٹ لینا ہی پڑے گا،گورنرپنجاب کا حتمی فیصلہ

یوتھ ویژن نیوز( واصب غوری سے ) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی چودھری پرویز الٰہی کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو گورنر ہاؤس میں سابق صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے وفود سے ملاقات میں بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو آئین و قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ گورنر پنجاب کے حکم کو نہیں مانتے، وہ غیرقانونی حکم تھا۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعلٰی پرویز الٰہی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 21 دسمبر کو  اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں، تاہم ووٹ نہ لینے کی صورت میں کابینہ کو ختم کرنے اور پرویز الٰہی کو برطرف کرنے کا آرڈر جاری کر دیا گیا تھا۔ 

اس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے برطرفی کا نوٹس عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے تھے جس کی آئندہ سماعت 11 جنوری کو ہوگی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کر رکھی ہے کہ عدالتی پیشی سے پہلے وزیر اعلٰی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں لیکن وزیر اعلٰی پرویز الٰہی نے جمعرات کو اپنے آبائی شہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں سابق وزراء رانا مشہود احمد خان، خواجہ عمران نذیر کے علاوہ اراکین اسمبلی نواب شیر وسیر، ملک محمد ریاض، میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالروف غزالی، سلیم بٹ، حنا پرویز بٹ، سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری شامل تھے۔ 

بیان کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا، اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔

’ملک کو معاشی طور مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دوست ممالک معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا عندیہ دے چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com