سال نو کےآغازپر3G نیٹ ورک ختم

یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک ) سال نو کے آغاز پر امریکہ میں تھری جی نیٹ ورک (3G) کا موبائل سروسز کے لیے خاتمہ کردیا گیا ہے
رپورٹ کےمطابق ویریزون نے اپنے صارفین کے موبائل میں 3G نیٹ ورک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ اے ٹی اینڈ ٹی نے اس سال فروری میں اپنی 3G سروس بند کر دی تھی اور ٹی موبائل نے مارچ میں پرانے نیٹ ورکس کو بند کرنا شروع کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار، خبردار: وٹس ایپ پرایک امیج سے فون ہیک،بچنےکیلیے ابھی سیٹنگ تبدیل کریں
ویریزون نے اپنے صارفین کو نئے اور ایل ٹی ای سروس کے حامل فونز مفت فراہم کردئیے ہیں جبکہ ویریزون نے 3G فون والے صارفین کو بتایا ہے کہ ان کی دسمبر کی بلنگ سائیکل شروع ہونے سے ایک دن پہلے ہی ان کی لائنیں معطل کر دی جائیں گی۔
فیئرس وائر لیس کے مطابق ٹیلی کام کیرئیر اورنج 2030 تک یورپ میں اپنے ٹو جی اور تھری جی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فرانس میں ٹو جی کو سب سے پہلے 2025 کے آخر تک اس کے بعد 2028 کے آخر تک تھری جی بند کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محبت ہے یا کچھ اور؟ شوہر نے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنا کر گھر میں سجالیا
آخری تاریخ کے بعد وہ صرف 911 پر کال کرنے اور ویریزون کسٹمر سروس کے لیے 3G فون استعمال کر سکیں گے۔ 3G اب بھی کئی ممالک میں موجود ہے