کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا 12 آنے،چین سے 149 ملین ڈالر کی درآمد کی جانیوالی ریلوے بوگیاں ناکارہ نکلیں

یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) چین سے 149ملین ڈالر کی لاگت سے درآمد کی جانے والی مسافر بوگیاں پاکستان میں چلنے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انسپکشن کرنے گئے افسر ٹی اے ڈی اے کے مزے لوٹتے رہے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان بوگیوں میں ٹیکنیکل فالٹ ہےجس کے باعث دوران سفر پریشر نہ بنانے کی وجہ سے ان کو بریک نہیں لگ سکتی ہے جس کی وجہ سے ٹرین حادثات بڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی تفصیلات جاری
رپورٹ کے مطابق بوگیوں کی انسپکشن کیلیے ریلوے کے88 افسران دو دو ہفتوں کے دورے پر چین گئے مگر سب فیل ہوگئے اور بوگیاں پھر بھی نہیں چل سکیں، چین دورے پرگئے افسران کو فی یوم ایک سو ڈالر بھی ملے تھے۔
چیف میکینکل انجینئر محمد حسیب کا کہنا ہے کہ بوگیوں میں کچھ چیزیں ٹیکنکیل رہ گئی ہیں، ان کو ٹیکینکل طور پر فٹ کیا جا رہا ہے، ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کو ٹیکینکل طور پر اس قابل بنانے کے لیے اسکی میٹننس کی جارہی ہے۔