ملکی سیاست میں نئی ہلچل، پارٹی شہباز شریف نہیں،مریم نواز چلائیں گی
یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) ملکی سیاست میں نئی ہلچل سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پارٹی کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جنرل الیکشن سے قبل مریم نواز کو بڑا عہدہ سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کے تنظیمی معاملات کی قیادت کرنیکا حوصلہ ، عزم اور تجربہ رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپکا فون ہیک تو نہیں ہو گیا؟ ابھی چیک کریں
مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائز بنادیا گیا ہے۔ مریم نواز کو پارٹی کی تنظیم نو کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ تمام سطحوں پر پارٹی کو ‘ری آرگنائز’ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں نے مریم نواز کو سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مقرر کیا ہے ۔مریم نواز پارٹی کے تنظیمی معاملات کی قیادت کرنیکا حوصلہ ، عزم اور تجربہ رکھتی ہیں۔ قائد نواز شریف کے ویژن کیساتھ پارٹی کو مؤثر طریقے سے بلند کرینگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کی تیسری بیوی کو طلب کرلیا