فروغ نسیم نے صحافی جاوید چودھری کی جنرل (ر) باجوہ سے متعلق بیان کی تردید کردی

یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے )سابق وزیرقانون فروغ نسیم کاکہنا تھا کہ جاوید چودھری کی جانب سےبیان کی تردید کرتاہوں، میری ایسی کوئی بات جنرل (ر) باجوہ سے نہیں ہوئی اور کبھی عمران خان کی حکومت کے حوالے سے یہ بات نہیں کی۔
کراچی: سابق وزیر قانون فروغ نسیم کاسینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چودھری کی جنرل (ر) باجوہ سے منسوب باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کبھی بھی ڈاکٹر خالد مقبول کو جنرل باجوہ کے پاس لےکر نہیں گیا اور خالد مقبول نے کبھی سندھ میں گورنرشپ کی بات جنرل باجوہ سے نہیں کی۔
فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف پوچھا تھا کہ ہمیں عدم اعتماد کی تحریک پر کیا کرنا چاہیے جس پر جنرل باجوہ نے ہمیں خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔
Load/Hide Comments