وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی تفصیلات جاری

یوتھ ویژن نیوز(واصب غوری سے )الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی ناموں کی تفصیلات جاری کردیں،

جن میں وفاقی وزراء سمیت سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماء بھی شامل ہیں ، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں خواجہ آصف، اسد قیصر، احسن اقبال ، خرم دستگیر، اسد عمر، فواد چوہدری ، نور عالم خان ،شہریار آفریدی ، اسعد محمود ، علی امین خان گنڈا پور ، سردار ایاز صادق ، شاہ محمود قریشی ، شاہد خاقان عباسی ، زرتاج گل، سید خورشید احمد شاہ، قاسم خان سوری، سردار اختر مینگل، مریم اورنگزیب ، فہمیدہ مرزا ، خالد مقبول صدیقی حنا ربانی اور نوید قمر کھر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ 15جنوری تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی ممبر شپ معطل کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی ناموں کی تفصیلات جاری کردیں،اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں سینیٹر مصدق ملک ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، سینیٹر محسن عزیز، مراد سعید، علی نواز اعوان ، اسد عمر ، عامر محمود کیانی ، فواد چوہدری ، اسد قیصر، عمر ایوب خان، خواجہ آصف ، مہناز اکبر عزیز ، احسن اقبال ، خرم دستگیر ، نور عالم خان ، شہریار آفریدی ، اسعد محمود ، علی امین خان گنڈا پور ، سردار ایاز صادق ، شاہ محمود قریشی ، شاہد خاقان عباسی ، زرتاج گل، غوث بخش خان مہر، سید خورشید احمد شاہ، نفیسہ شاہ، قاسم خان سوری، سردار اختر مینگل، مریم اورنگزیب ، نوید قمر ، فہمیدہ مرزا ، خالد مقبول صدیقی ،حنا ربانی اور نوید قمر کھر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017سیکشن 137کے تحت تمام ممبران سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان پابند ہیں کہ اپنی اور زیر کفالت اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات31دسمبر 2022تک جمع کرادیں۔ جنہوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اثاثہ جات کی تفصیلات 15جنوری دفتری اوقات ختم ہونے سے قبل جمع کرادیں وگرنہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت ان کی ممبر شپ معطل کردی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com