اخباری صنعت کو ریاست کی فلاحی صنعت تسلیم کیا جائے ۔جی ایم جٹ
اسلام آباد ( ویب ڈسک )اخباری صنعت کو ریاست کی فلاحی صنعت تسلیم کیا جائے ۔جی ایم جٹ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی رجسٹرڈ APRNSکی جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جسکی صدارت بانی صدر جی ایم جٹ نے کی اجلاس کے آغاز میں مرحوم ممبران چیف ایڈیٹرز/ایڈیٹرز اور ان کے اہل وعیال عزیزو اقارب کے لئے دعائے مغفرت کی گٸی اجلاس آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کی تین سالہ تنظیمی کارکردگی کا تفصیلی جاٸزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا گیا
اجلاس میں ایک قرار داد کے زریعے وفاقی حکومت ،صوباٸی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ملکی سطح پر ایک قومی میڈیا پالیسی بناٸی جاٸے جو وفاق کی تمام اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے لٸے قابل قبول ہو اجلاس نے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا /اخباری صنعت کو ریاست کی فلاحی صنعت تسلیم کیا جائے ۔
اس کے لئے زبانی جمع خرچ کے بغیر اب عملی اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر فعال ساتھیوں کو فعال کرنا اورفعال ساتھیوں کو آگے لایا جائے جو فعال کردار ادا کر سکیں۔اجلاس میں لاہور ہاٸیکورٹ کے عدالتی اشتہارات کے اجراء کیلٸے لسٹ فاٸنل کرنے کیلٸے کمیٹی قاٸم کر دی گٸی
مقرین نے پنجاب ایڈورٹاٸزمنٹ پالیسی کی متنازعہ شقوں کے خاتمہ پر اظہار تشکر اور دو سالہ کامیاب جدوجہد کا جاٸزہ لیا گیا اور کا میابی حاصل کرنے پر صدر ایسوسی ایشن جی ایم جٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں.ممبر شپ کے قواٸد وضوابط میں تبدیلی پر بھی مشاورت کی گٸی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن قیصر محمود ڈار،،مرکزی پریس سیکرٹری غلام مرتضیٰ باجوہ ،ممبر کور کمیٹی نواب ناظم میٸو ،حافظ محمد جاوید ،حافظ محمد جہانگیر،ڈاکٹر شاہد استقلال،جاوید اقبال کمبوہ،عامر چشتی ،رفیق انجم ،محمد سہیل،محمد شعیب چوہدری، متثر علی وقار،عمر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا