ویڈیو:سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین تیزرفتار’حرمین ٹرین‘ چلانے لگیں

سعودی عرب میں پہلی بارخواتین تیز رفتار حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔
سعودی عرب ریلویز (سار) نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں خواتین ڈرائیورز کو دکھایا گیا۔

عودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے جب خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ایکسپریس چلانے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔
سار کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ 32 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔
ایک سعودی خاتون ڈرائیور سارا الشہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 32 خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں شامل حرمین ایکسپریس چلانے کا موقع دیا جارہا ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
نورا ہشام نامی خاتون ڈرائیور نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمارے کاندھوں پر سونپا گیا ہے جو مسافر عمرہ یا حج کی ادائیگی کے لیے آئیں گے، انہیں بحفاظت پہنچانا ہمارا فر ض ہوگا۔
خیال رہے کہ حرمین ایکسپریس کو مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ چلایا جاتا ہے۔

+

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com