لاپتہ افراد پر پارلیمانی کمیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونیوالوں کی بازیابی کریگا، محکمہ داخلہ بلوچستان
یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے ) محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق لا پتہ افراد سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں 17 نومبر 2021ء کو دیے گئے حکم کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے۔اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیشن بلوچستان ٹریبونل آف انکوائری کمیشن 1969ء کے سیکشن 3 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ کمیشن کے قیام کا بنیادی مقصد ہر لاپتہ شخص کے کیس کا جائزہ لیکر اسکی بازیابی کی کوشش کرنا ہے۔ کمیشن لاپتہ افراد کے خاندانوں کی معاونت اور مدد کے لیے طریقہ کار بھی وضع کریگا، بشرطیکہ لاپتہ شخص ریاست کیخلاف کسی کارروائی میں ملوث نہ ہو۔ پارلیمانی کمیشن کے قیام کی تجویز کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ کابینہ نے متفقہ طور پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کی منظوری دی۔ کابینہ کی منظوری سے کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو کمیشن کے چیئرمین ہوں گے