نااہل لیگ خاندانی سیاست کا محور ہے،پنجاب کو لوٹ کر کھانے والے عوام کے مجرم ہیں،نااہل شریف عدالتوں میں جوابدہی کے بجائے سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں ہیں،ڈاکٹرشہبازگل
اسلام آباد۔4دسمبر (یاسر ملک سے ):ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ خاندانی سیاست کا محور ہے،پنجاب کو لوٹ کر کھانے والے عوام کے مجرم ہیں،نااہل شریف عدالتوں میں جوابدہی کے بجائے سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں ہیں۔
ہفتہ کو حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سیاست کی ابجد سے بھی ناواقف ہیں،انکے ابو جی بھی سیاسی خلفشار کا شکار ہے، نااہل لیگ خاندانی سیاست کا محور ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ سیاست کو اس خاندان نے اپنے ذاتی کاروباری فوائد کیلئے استعمال کیا، پنجاب کو لوٹ کر کھانے والے عوام کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پر عوام کو لوٹنے کے بے شمار کیس عدالت میں موجود ہیں،نااہل شریف عدالتوں میں جوابدہی کے بجائے سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہل لیگ جھوٹ، جعلسازی، دھونس و دھاندلی کی اعلیٰ مثال ہے