روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

پاکستانی فلم مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز!

یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے) بھارت میں پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” ریلیز ہونے سے ایک دن پہلے ملتوی کر دی گئی، مولا جٹ آج یعنی 30 دسمبر کو بھارتی پنجاب میں ریلیز کر جانی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ریلیز کی نئی تاریخ کے بارے میں بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، گیارہ سال بعد بھارت میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی جا رہی تھی، لیکن وہ بھی انتہا پسندی کی نظر ہو گئی،

مولا جٹ کی ریلیز کی خبروں نے ہی انتہا پسند ہندووں کو آگ لگا دی تھی، انہوں نے اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے مولا جٹ دیکھنی ہے وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں۔

بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ میں پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دیا تھا۔

واضح رہے، پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ سرحد پار بھی مداحوں کی کوئی کمی نہیں جن میں کئی بالی ووڈ ہیروں کے نام بھی شامل ہیں، اور وہ فواد خان کو بڑی پردہ اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے دو سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے، مولا جٹ  اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com