روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

ڈاکٹر کی ڈائری !

دِل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک۔۔

کل مجھے وٹس ایپ پہ نوجوان احسن امین کا یہ میسج ملا؛
من و عن پیسٹ کر رہا ہوں ~
Going to Gujranwala tomorrow, to get promotion to the post of Consultant Cardiologist 🤩
(L.D.C to U.D.C)
احسن واپڈا میں جونیئر کلرک ہے اور لکھاری بھی,گاہے بگاہے مجھے اپنی تحاریر بھیجتا رہتا،کبھی پڑھ پاتا تو کبھی نہیں بھی(بہت سے اچھا لکھنے والے دوستوں کی پوسٹس مِس ہو جاتی ہیں پلیز مائینڈ نہ کیجئے گا یقین کریں پروفیشن ہی ایسا بزی ہے)
میں نے احسن کو کہا ؛ یار وہ کارڈیالوجسٹ والا میسج تم نے خوب کیا،تمہیں پروموشن کی بہت مبارک ہو !
تو وہ ہستے ہوئے کہنے لگا سر کیا تو میں نے ازراہ مزاح ہی تھا لیکن میں کسی کارڈیالوجسٹ سے کم بھی نہیں ہوں،کم سے کم بھی آٹھ دس لوگوں کی زندگیاں بچا چکا ہوں بفضلِ خدا۔۔
اب میری باری تھی چونکنے کی ؛
اچھا ۔۔یار وہ کیسے؟
سر میٹرک میں تھا تو والد صاحب صرف پینتالیس سال کی عمر میں اچانک ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے والدہ نے ہمیں یتیمی میں پالا ایف ایس سی پری انجنیئرنگ کے بعد تعلیم جاری نہ رکھ سکا اور والد صاحب کی سیٹ پہ lower division clerk بھرتی ہو گیا دوران ملازمت ہی بی اے کیا اور پھر ماسٹرز پولیٹیکل سائنس،۲۰۱۲ میں والدہ کو بھی ہارٹ اٹیک آیا،اللہ نے زندگی بخش دی لیکن میں ان کے علاج کے لئے
کئی ماہر امراض دِل سے ملا،چونکہ میرا تعلق شکر گڑھ کے ایک چھوٹے سے قصبہ سے ہے اور مجھے لگا کہ یہاں نہ تو کوئی ہارٹ سپشلسٹ ہے اور ایمرجنسی میں مُیسر اکثر جونیئر ڈاکٹرز کو ای سی جی interpret
کرنا بھی نہیں آتی تھی تو میں نے خود ای سی جی اور دل کے امراض سے متعلق پڑھنا شروع کر دیا ۔۔
I as a dr second his verdict about many Drs being unable to correctly interpret ECG & Co relate it with symptoms of the patient!
میں نے تجسس میں احسن کا ٹیسٹ لینا چاہا تو اس نے فون پہ ای سی جییز کا پورا ریکارڈ سامنے رکھ دیا۔۔
And I was so amazed that he was better than many Drs
بلکہ اب تو وہ ایک قدم آگے بڑھ کر دل کی انجیوگرافی اور دل کی نالیوں میں پڑنے والے سٹنٹس اور دل کے والوو بارے تحقیق کر رہا تھا ۔۔۔
میں نے اس سے پوچھا کہ کوئی واقعہ سناؤ کہ کیسے تم نے کسی کی جان بچانے میں کردار ادا کیا ؟
تو اس نے ساتھ آئے اپنے دوست کا حوالہ دیا کہ اسکے ایک رشتہ دار کو چیسٹ پین ہوئی تھی شکر گڑھ ایمرجنسی میں لے کر گئے تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے ای سی جی کلئیر کر کے گھر بھیج دیا تو انہوں نے مجھے ای سی جی وٹس ایپ کر دی،میں نے مریض کی علامات بارے پوچھا اور انہیں تین گھنٹے بعد دوبارہ ای سی جی کروانے کا کہا اور ہارٹ اٹیک کا ایک ٹیسٹ Trop_i
کروانے کا کہا اور دونوں پازیٹو آئے اس مریض کو لاہور لے گئے وہاں اسکی انجیو گرافی ہوئی جہاں دل کی تینوں نالیوں میں مسئلہ نکلا اور بائی پاس آپریشن ہوا
آج وہ بندہ بلکل فِٹ ہے۔۔
I couldn’t believe that honestly,his approach was so right

میں نے چونکہ پنجاب انسٹٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی دو سال کام کیا ہے تو الحمداللہ معدہ جگر کا ڈاکٹر ہونے کے باوجود بھی دل کے امراض پہ اچھی گَرِپ ہے میری
And I know that ECG can be perfectly normal initially even in some full blown heart attacks and you need keep the patient for three serial ECGS before declaring a patient non cardiac!
بلکہ مجھے ابھی یاد آیا کہ یہ سب کچھ تو ہمارے گوجرنوالہ کے ایک معروف دل کے ہسپتال کے نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹر نے ہمارے دوست سید فاروق گیلانی صاحب کیساتھ کیا کہ انہیں رات کے پچھلے پہر سینے میں درد اٹھی وہ ایمرجنسی میں گئے اور ایک ای سی جی کر کے خیر سے گھر بھیج دیا گیا جب درد ختم ہی نہ ہو تو دوبارہ ہسپتال گئے تب ای سی جی اور Trop_i ٹیسٹ پہ پتا چلا کی انہیں تو ہارٹ اٹیک ہو چکا ۔۔انجیوگرافی ہوئی اورایک سٹنٹ بھی ڈلا۔۔انہوں نے مجھ سے ذکر بھی کیا اس غفلت کا،میرے نزدیک ایسی سیچویشن میں جونیئر ڈاکٹرز کو خود فیصلہ لینے کی بجائے سینیئر ڈاکٹرز سے کنسلٹ کر لینا چائیے گو آدھی رات کو یہ سہولت کم ہی مہیا ہوتی ہے لیکن تب شک کا فائدہ مریض کو دینا چائیے اور اسے مانیٹرنگ کیلئے صبح تک retain کر لینا چاہیے۔۔۔

احسن کہنے لگا سر اگر آپ کسی سخت آزمائش سے گزریں اور اللہ آپ کو پوٹینشل بھی دے کہ آپ دوسروں کی زندگیوں میں اس قسم کی آزمائش میں حسبِ توفیق آسانی پیدا کر سکیں،جیسا کہ میں اپنے والد کو تو نہیں بچا سکا لیکن شاید اپنی والدہ سمیت کئی مریضوں کو انتہائی مفید آگاہی دے چکا ہوں یہی میرا مشن ہے۔۔

میں دل میں سوچ رہا تھا ۔۔
ڈاکٹر اور ڈاکٹر کی ڈائری کا بھی یہی مشن ہے دوست
وَ مَنۡ اَحۡیَاہَا فَکَاَنَّمَا اَحۡیَا النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕ ۳۲﴾
اور جس نے کسی انسان کی جان بچائی تو گویا سب کو بچایا

ڈاکٹر اسدامتیاز ابو فاطمہ
(انجائنا اور ہارٹ اٹیک سے متعلق آسان آگاہی پہ ڈائری لکھ چکا ہوں قاریئن چاہیں تو دوبارہ شیئر کر سکتا ہوں)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com