ق لیگ سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ :تحریک انصاف کےاندرونی اختلاف سامنےآگئے

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر تحر یک انصاف میں لڑائی شروع ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق ق لیگ کو آئندہ انتخابات میں سیٹیں دینے کے خلاف تحریک انصاف میں شدید تحفظات پیدا ہوگئے ۔کئی ارکان پارٹی سے ناراض ہوگئے ناراض ارکان کا موقف ہے کہ ق لیگ پنجاب میں موجودہ سیاسی اتحاد کے تحت شامل کی گئی ، آئندہ الیکشن میں ہماری بجائے اب ق لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرنا بالکل ممکن نہیں ، آئندہ الیکشن میں ٹکٹ لینے کے لیےہم پھر ق لیگ میں شامل کیوں نہ ہو جائیں؟
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے درجنوں ارکان پنجاب و قومی اسمبلی کے ق لیگ سے خفیہ رابطے جاری ہیں۔پارٹی ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی کے چالیس سے زائد ارکان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے کے باعث استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ،ناراض ارکان نے کہا کہ عمران خان کبھی اپنے کھلاڑیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، عمران خان کے انتہائی قریب رہنے والی قیادت ہمیں آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں ، ہمیں استعفی دینے پر زور دیا جا رہا ہے ، پہلے طے کیا جائے ہمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دیا جائے گا۔
کابینہ کمیٹی نے اہم منصوبوں کی نجکاری کی منظوری دیدی
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کااہم اجلاس ہوا ۔اہم منصوبوں کی نجکاری کاجائزہ لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی لیز کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری،ایس ایم ای بینک کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی ۔کمیٹی نے سروسز ہوٹل انٹرنیشنل کی نجکاری کا معاملہ دوبارہ وزارت قانون کو بھجوا دیا