پرویز الٰہی کی جانب سےعدالت میں جمع کرائے گئےبیان حلفی سے پی ٹی ائی اظہارلاتعلقی

یوتھ ویژن نیوز ( قاری عاشق حسین سے ) تحریک انصاف نے پرویز الٰہی کی طرف سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی پر اعتراض اٹھا دیا ۔
فواد چودھری نے کہا کہ عدالت کے کہنے پر جو انڈرٹیکنگ دی گئی پی ٹی آئی اس سے اتفاق نہیں کرتی۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پہلے ہی تیار ہیں، ہمارا مطالبہ صرف یہی تھا کہ ہمارے بیرون ملک موجود ارکان واپس آجائیں، ہوسکتا ہے ہم ایک ہفتے سے پہلے ہی گورنر کا شوق پورا کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے جو انڈرٹیکنگ دی وہ ٹیکنیکل معاملہ ہے، چیف سیکریٹری کو کس نے مجبور کیا کہ وہ نوٹیفکیشن جاری کریں، دیکھتے ہیں چیف سیکریٹری یہ بتانے میں کتنا وقت لیں گے کہ کس نے نوٹیفکیشن جاری کروایا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں بہر حال تحلیل ہونی ہیں، اسپیکر اسمبلی صدر کو گورنر کےخلاف کارروائی کیلئے لکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب حماد اظہر نے بھی کہا کہ ہم اس انڈرٹیکنگ سے مطمئن نہیں ہیں۔ ہم نے عدالت کا احترام کرتے ہوئے انڈر ٹیکنگ دی ہے۔ عمران خان کے خوف میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ قوم انتخابات کی طرف جانا چاہتی ہے انڈرٹیکنگ سے اسے نہیں روکا جا سکتا۔