سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 700 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی میں 700روپے اضافے کے بعد سوناایک لاکھ78ہزار 200روپے کا تولہ ہوگیا ۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 52ہزار 778روپے ہوگئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام مستحکم رہےعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1798ڈالر فی اونس پر برقرار رہی ۔دوسری جانب صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 20 روپے اور دس گرام چاندی 1 ہزار 731 روپے 82 پیسے برقرار رہی۔
Load/Hide Comments