بارودی سرنگ دھماکہ، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) بلوچستان میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ دھماکہ صوبہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔
بارودی سرنگ دھماکے کے باعث شہید ہونے والوں میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور شمعون شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments