طبیہ کالج بہاول پور کی عمارت زبوں حالی کاشکار’ عمارت کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی

ch naeem

ہاول پور(مظہرچشتی سے ) گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پور کی عمارت زبوں حالی کاشکار’ عمارت کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے گذشتہ آٹھ سال سے بلڈنگ کی مرمت نہ ہوئی چھتوں اور دیواروں کامیٹریل گرنے لگا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پورکی عمارت انتہائی شکستہ حال اورگرنے کی قریب پہنچ چکی ہے کالج کی کلاسس’ لیبارٹری ‘دفاتر’اورفارابی ہوسٹل گذشتہ آٹھ سے مرمت سے محروم ہیں جس کے باعث وہاں رہائش پذیر طلباء کی جان کوخطرہ ہے اس حوالہ سے جب پرنسپل گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پور چوہدری نعیم احمدسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایا کہ 2015 ء سے کالج اور ہوسٹل کی مرمت ‘رینوویشن نہیں کرائی گئی ہم نے متعدد بار بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کودرخواست کی مگر کوئی شنوائی نہ ہے جس کے باعث کالج اور ہوسٹل کی عمارت انتہائی شکستہ ہوچکی ہے اور اگراس کوفوری طورپر مرمت یااس کی رینوویشن نہ کرائی گئی تو کوئی بھی جانی ومالی نقصان ہوسکتاہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں