ماورہ حقانی نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر جاری کردی

یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک سے ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماورہ حقانی کو کون نہیں جانتا؟ اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے وہ اپنے پرستاروں کے دل میں بستی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ماورہ حقانی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پرجاری کردہ تصاویر کے مطابق وہ اپنی والدہ رضیہ مخدوم کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مشہور اداکارہ نے اپنی اور اپنی والدہ کی مسجدالحرام اور مسجد النبوی میں لی گئیں تصاویر شیئر کیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ نے بھی عمرہ کی ادائیگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com