حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے،ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے:عثمان بزدار

usman buzdar 1

لاہور(مبشربلوچ سے ): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں وقت کے ساتھ استحکام آ رہا ہے۔پرائس کنٹرول میکانزم پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں منفی سیاست کر رہی ہے۔موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، انہیں صرف اقتدار کی تڑپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں رویہ ملکی مفاد کے منافی ہے۔اپوزیشن جماعتیں عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں