ریحام خان کے شوہر مرزا بلال کا ماضی کیا ہے؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کی دوسری اہلیہ اور صحافی ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ سے متعلق تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
امریکی نژاد پاکستانی مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔وہ اس وقت امریکی شہر سیٹل میں رہائش پذیر ہیں۔
مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں جبکہ مرزا بلال بیگ ٹک ٹاکر بھی ہیں۔
مرزا بلال بیگ نے مختلف پاکستانی نجی چینل کے پیروڈی شوز اور اشتہارات میں بھی کام کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments