اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ ایند ایڈمنسٹریٹیو سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ینگ انٹرپرینیورشپ سیمٹ (YES) کا کامیاب انعقاد

تحریر: (سید شہیر حسن رضوی)

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب کی پہلی درسگاہ ہے جہاں باقاعدہ بزنس انکیوبیش سنٹر قائم کیا گیا جو کہ فعال کردار ادا کر رہا ہے. یہ بزنس انکیوبیشن سنٹر، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹیو سائنسز (IBMAS) میں ایگزیکٹو ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام قائم ہوا ہے. اس وقت طلباء کے 15 سے زائد آئیڈیاز یہاں نہ صرف انکیوبیٹ ہو رہے ہیں بلکہ انکو مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ہی اپنا کاروبار کامیابی کے ساتھ کھڑا کرسکیں.


حال ہی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹیو سائنسز (IBMAS) اور بزنس انکیوبیش سنٹر (BIC) نے ینگ انٹرپرینیورز سیمٹ (YES) چیپٹر III کے نام سے جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا بزنس پلان اور آئیڈیاز کا مقابلہ منعقد کرایا. یہ بات قابل تعریف ہے کہ اس چار روزہ سمیٹ جو 13 دسمبر سے 16 دسمبر، 2022 تک چلتی رہی اس میں 120 سے زائد ٹیموں نے نہ صرف بزنس کے آئیڈیاز پیش کیے بلکہ ان آئیڈیاز کی روشنی میں پروٹوٹائپ کی نمائش بھی کی. ان ٹیموں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، گورمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، کومسیٹ یونیورسٹی لاہور، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی، چولستان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان اور بہاول نگر کیمپس شامل تھے.
ینگ انٹرپرینیورشپ سیمٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایک سیگنیچر ایونٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کو صحرا ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، اس منفرد پروگرام کے بانی محمد زید صدیقی اور انسٹیٹیوٹ کے تمام اساتذہ و مینجمنٹ کو جاتا ہے.


پروگرام کا باقاعدہ آغاز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال کی استقبالیہ تقریر سے ہوا جہاں پاکستان بھر سے آئے ہوئے مہمانانِ کرام اور انٹرنیشنل کانفرنس کے غیر ملکی ریسرچرز کو خوش آمدید کہا گیا، اس کے بعد اسکول آف لیڈر شپ کے سید وقار علی کے ایک بہترین موٹیوشن سیشن نے پورے آڈیٹوریم کو اپنے سحر میں لے لیا. اس فارمل سیشن کے اختتام پر تمام ٹیمیں اور انتظامیہ واپس انسٹیٹیوٹ میں آگئیں جہاں انکو مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے آپس میں مقابلہ کرنا تھا.
اس مقابلے میں شامل تمام ٹیموں کو جن چار مراحل سے گزرنا پڑا، ان میں پہلا مرحلے کا عنوان "لانچ ایٹیک” تھا، ٹیموں نے اپنے بزنس کے آئیڈیاز کو 2 سے 3 منٹ میں انویسٹرز اور منصفین کے سامنے پیش کیا، اگلا مرحلہ "بزنس اینکاونٹر” کا تھا، جہاں تمام ٹیموں نے اپنے کاروبار کے بنائے گئے پروٹوٹائپ کی نمائش کی، اسی موقع پر ایک سرپرائز مرحلہ "میڈ ایڈز” کا آیا جہاں طلبہ کو محض ایک گھنٹے کا قلیل وقت دیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے پروڈکٹ کا تیس سیکنڈ کے اشتہار موبائل کیمرے کی مدد سے تیار کیے. چوتھا اور آخری مرحلہ جس کا عنوان "وینچر آربٹ” تھا وہاں مقابلے میں شریک ٹیموں نے مصنفین اور انویسٹرز کے سامنے مکمل بزنس پلان پیش کیے.
پروگرام کی اختتامی تقریب میں سیمٹ کے مہمان اعزاز، پروفیسر ڈاکٹر علی ملک، لیڈ، کیو ایف بی اے – نارتھمبریا یونیورسٹی قطر فنانشل سینٹر اتھارٹی، قطر نے کامیاب 5 بزنس آئیڈیاز کو قطر کے انویسٹرز گروپ کے ساتھ الحاق کرنے اور انکی مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی. کامیاب آئیڈیاز کو 5 لاکھ تک کی مالیت کے انعامات تقسیم کئے گے. سیمٹ کا نتیجہ کچھ یوں رہا:


پہلا مرحلہ پلانٹ ایکس نامی بزنس آئیڈیا جس کا تعلق این یو ایس ٹی اسلام آباد یونیورسٹی سے تھا انکے نام رہا.
دوسرا مرحلہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے پیش کردہ آئیڈیا تعلیم ایکس کے نام رہا.
تیسرا مرحلہ پلان نائن اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ نے مشترکہ طور پر جیتا جن کے نام بیوپاری اور ایس اینڈ آئی کلکشن تھے.
بزنس آئیڈیا کے انعام کے حقدار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تین مختلف ٹیموں نے مشترکہ طور پر حاصل کیے جن میں ایچ تھری او، آرٹیکیٹری اور فرزند فارنہایٹ شامل تھے.
رنر آپ ون اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بزنس انکیوبیش سنٹر کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر کامیابی حاصل کی جن میں ٹی ایٹ اور کلک ایسٹے شامل تھے.
رنر آپ ٹو رحیم یار خان کیمپس کے پیش کردہ آئیڈیا ڈیفسہ نے حاصل کیا.
جبکہ پورے ایونٹ کے فاتح اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کی مشترکہ ٹیم جس نے کیلے کے پتوں کے استعمال سے پلیٹیں بنائیں انکو ملا.
ایونٹ پارٹنرز؛ میلوڈی فیسٹ، النور بلڈرز، جاپان سٹی، ٹیک ٹکٹس سافٹویئر ہاوس، اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی مالی معاونت اور طلباء و انتظامیہ کی انتھک محنت کی وجہ سے ینگ انٹرپرینیورشپ سیمٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا. جن طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان میں سویرا لیاقت، مہک ارشد، امی ہانی، امیر حمزہ، عصیر، عبداللہ، ولید، عبدالرحمٰن، حسان بن شاہد، حسیب خان اور دیگر طلباء شامل تھے. اساتذہ و انتظامیہ جن کی سپروین کے بغیر اس سمیٹ کو کرانا ممکن نہیں تھا ان میں ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر کے لیگل ایڈوائزر، مرتضیٰ نواز جوئیہ، انٹرپرینیورشپ ڈپارٹمنٹ کے چیرمین، ڈاکٹر حسن دانیال اسلم، ڈائریکٹر سٹوڈنٹز افیر، محسن متین، اساتذہ ڈاکٹر عثمان خضر، ندیم خان، عمر فاروق، علی خیال، قاسم علی، ابوہریرہ، خالد سعید، رانا زاہد، معید عابد، محمد ناصر، شاہد درانی، حسن شاہد اور دیگر شامل تھے.


پروگرام کے اختتام پر انسٹیٹیوٹ آف بزنس، مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹیو سائنسز نے اسکول آف لیڈرشپ اور سٹڈی آئیکن کے ساتھ مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے تاکہ باہمی اشتراک سے انٹرپرینیورشپ کو پروموٹ کیا جا سکے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com