وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار

یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے معروف گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بلقیس خانم کے یاد گار گیت آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں۔ بلقیس خانم کے انتقال سے دنیائے موسیقی کا ایک سنہری دور اختتام پذیر ہوا۔
Load/Hide Comments