لاہور سے شیخوپورہ موٹروے ایم ٹو شدید دھند کے باعث بند

پنجاب میں دھند اندھادھن راج کرنے لگی۔ مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے اہم موٹرویز کو بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے نے بتایا کہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا روڈ یوزرز کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کے علاوہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com