گیس کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

حکومت آئی ایم ایف کے ایک اور مطالبے کو ماننے کیلئے تیار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آؤی ایم ایف کے مطالبے پر گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئےوزارت پٹرولیم نے تیاری شروع کر دی ۔اوگرا کو گیس کمپنیاں کی درخواست پر منظوری کے لیے گائیڈ لائنز بھجوا دی گئی ہے۔گیس کی قیمتوں میں 667 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے گیس 488 فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی ہونے امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے 667 روپے 44 پیسے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے۔ایل این جی کی قیمتوں میں 1015 روپے فی ایم ایم بی یو تک اضافے کا امکان ہے۔
سوئی ناردرن گیس کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1015 روپے اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 26 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی ۔گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔آئی ایم ایف نے آئندہ قسط جاری کرنے کے لیے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط رکھی تھی۔حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوائے گی۔