سعودی عرب کے پاکستان میں سفیرنواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد۔ (عمران مینرقذافی سے ):پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
Load/Hide Comments