ملک میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ، کر دیا گیا

ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں، ہوٹلز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مارکیٹیں اور ریسٹورینٹ رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔
دنیا بھر میں مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں رات 2 بجے تک کھلی ہوتی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 20 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے، اس فیصلے سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اور 62 ارب روپے بچائے جاسکیں گے۔
Load/Hide Comments