وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات
اسلام آباد۔(ثاقب ابراہیم غوری سے ):وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی اور ملک میں کھاد کی پیداوار کی استعداد پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم کو وزارت کی طرف سے بڑے پیمانے کی صنعت اور برآمدی صنعت کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کو جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور کسانوں کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا
Load/Hide Comments