پاکستان نے بھارت سے پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات افغان ٹرکوں کے ذریعے افغانستان منتقلی کی اجازت دے دی
اسلام آباد ـ(یاسر مک سے ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی غرض سے بھارت سے پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات واہگہ بارڈر اور طورخم کے راستے افغان ٹرکوں کے ذریعے افغانستان منتقلی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہےجو مجوزہ انسانی امداد میں سہولت کی فراہمی کے لیے حکومت پاکستان کے عزم اور سنجیدگی کا مظہر ہے۔
اس فیصلے سے وزارت خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا۔ بھارتی حکومت پر بھی زور دیا گیا کہ وہ افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے
Load/Hide Comments