اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ینگ انٹرپرنور سمٹ (YES) اور بزنس انکیوبیشن سنٹر(BIC) کا قیام

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب کی پہلی درسگاہ ہے جہاں باقاعدہ بزنس انکیوبیش سنٹر قائم کیا گیا جو کہ فعال کردار ادا کر رہا ہے، اس وقت طلباء کے 15 سے زائد آئیڈیاز یہاں نہ صرف انکیوبیٹ ہو رہے ہیں بلکہ انکو مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ہی اپنا کاروبار کامیابی کے ساتھ کھڑا کرسکیں. یونیورسٹی اس سال کے آخر میں بی آئی سی ینگ انٹرپرینیورز سیمٹ (YES) کے نام سے جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا بزنس پلان کمپیٹیشن منعقد کرانے جا رہی ہے جس میں پاکستان بھر سے ایک سو بیس سے زائد ٹیمیں مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں اور اپنے بنائے گئے بزنس کے آئیڈیاز اور اسکے پروٹوٹائپ کو انویسٹرز اور منصفین کے سامنے پیش کریں گے، اس مقابلے میں شامل ہونے والے طلباء کو 5 لاکھ تک کی مالیت کے انعامات دیئے جائیں گے.







Load/Hide Comments