لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے سیاست کی دنیا میں آنے کا مطالبہ

لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔ پہلی مرتبہ تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔ تصویریں اور ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق چکوال میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں پی ٹی آئی رہنماؤں نے خوش آمدید کہا ۔
میٹنگ میں شریک پی ٹی آئی رہنماؤں نے جنرل فیض حمید کو سیاست میں آنے کی دعوت دی ۔پی ٹی آئی رہنما ؤں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے ،ہم چاہتے تھے آپ ہی آرمی چیف بنیں، شاید اللہ کو منظور نہیں تھا، اب آپ عملی سیاست میں آکر عوام کی خدمت کریں ۔
Load/Hide Comments