سیاسی جماعتوں نے کراچی کی تباہی و بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔احمد ندیم اعوان

کراچی :(محمد افضل سے ) اللہ اکبرتحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے کراچی کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ۔
عوام اپنے حقوق کےلیے دربدر بھٹک رہے ہیں ۔ لیکن ان کے مسائل سننے والا کوئی نہیں ۔ کراچی کی امیدیں اب باکرادر اور دیانت دار قیادت سے وابستہ ہیں ۔اللہ اکبر تحریک کی باکردار قیادت ہی کراچی کی روشنیاں واپس لا سکتی ہے۔ ہمارےنمائندگان اختیارات نہ ہونے کا رونا رونے کے بجائے مسائل حل کروانے میں کردارادا کریں گے۔
کراچی کی دن بدن بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے۔ملک کو چلانے والے شہر کی صورتحال بگڑ چکی ہے ۔ شہر کا کوئی والی وارث نظر نہیں آتا ۔مفاد پرست سیاستدانوں کی نااہلی کی وجہ سے شہر کھنڈرات کی صورت پیش کررہا ہے۔
ہم اپنے وطن کی حفاظت کریں گے۔ کراچی کے ہونہار نوجوانوں کے روشن مستقبل کو تاریک نہیں ہونے دیں گے۔ملک پاکستان کے استحکام کی خاطر نوجوان طبقہ ہمارا ساتھ دے۔
کراچی کی امیدیں اب باکرادر اور دیانت دار قیادت سے وابستہ ہیں ۔اللہ اکبر تحریک کی باکردار قیادت ہی کراچی کی روشنیاں واپس لا سکتی ہے۔