عمران خان کل ملک بھر میں طلبہ وطالبات سے خطاب کریں گے

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حیسن سے )چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب ایک ساتھ ملک بھر کی 29 بڑی یونیورسٹیز اور کالجز میں دکھایا جائے گا
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل 15 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں طلبہ و طالبات سے خطاب کریں گے۔ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک کے ذریعے ملک کے تمام صوبوں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ،بلوچستان، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے متعدد تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کے خطاب کا موضوع "قوم کی تعمیر و ترقی میں طلبا کا کردار” ہو گا۔صوبوں کے تعلیمی اداروں میں چئیرمین عمران خان کا وڈیو لنک کے ذریعے خطاب نشر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی
پنجاب میں جی سی یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف سرگودھا، پنجاب یونیورسٹی،خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان،راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف چکوال، گورنمنٹ ڈگری کالج شکرگڑھ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سمبڑیال میں بھی عمران خان کا خطاب دکھایا جائے گا۔
پنجاب میں پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اٹک میں بھی چئیرمین وڈیو لنک کے ذریعے مخاطب ہونگے۔ پنجاب میں غازی یونیورسٹی ڈی جی خان اور یونیورسٹی آف گجرات منڈی بہاو الدین کیمپس میں بھی عمران خان کا خطاب نشر کیا جائے گا۔صوبہ سندھ میں شاہ عبدل اللطیف بھٹائی یونیورسٹی خیرپور، حیدرآباد اور کراچی کی بڑی جامعات اور کالجز میں عمران خان کا خطاب نشر کیا جائے گا۔
صوبہ خیبرپختونخواہ میں بنوں میں آئی ایس ایف کنونشن،پشاور یونیورسٹی اور کوہاٹ یونیورسٹی میں خطاب براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کے پی کے میں مانسہرہ یونیورسٹی، گورنمنٹ ڈگری کالج دیر،سوات یونیورسٹی اور گورنمنٹ ڈگری کالج باجوڑ میں بھی عمران خان براہ راست مخاطب ہونگے۔ خیبرپختونخواہ میں ہی گورنمنٹ ماڈل کالج نارتھ وزیرستان، گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان اور چارسدہ میں بھی عمران خان طلبہ سے بیک وقت مخاطب ہونگے۔ جبکہ بلوچستان میں گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں چئیرمین عمران خان براہ راست مخاطب ہونگے۔آزاد کشمیر میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مظفر آباد میں عمران خان کا خطاب نشر کیا جائے گا۔ جبکہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خطاب کی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا جائے گا