پنجاب بارکونسل نے ہڑتال اورکنونشن موخرکردیے

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) پنجاب بار کونسل مورخہ 2022-12-12 کو وکلاء کنونشن میں پاس کی گئی قرارداد کے مطابق صوبہ بھر میں ہڑتال کنونشنز کے انعقاد کے پروگرام کو سات دن کے لیے مؤخر کرتی ہے
آج مورخہ2022-12-14 کو پنجاب بار کونسل سمیت ملک بھر کی تمام بار کونسلز کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی فاضل چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال صاحب سے عدلیہ اور وکلاء کمیونٹی کے مابین گزشتہ ایک ہفتہ سے پائی جانے والی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی گئ۔ جس میں فاضل چیف جسٹس آف پاکستان نے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سمیت تمام بار کونسل کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے خلاف 7 اے ٹی اے کے کثرت سے اطلاق، دوران ہڑتال دائری مقدمات کی بندش اور توہین عدالت کے قانون کا غیرقانونی استعمال جیسے تنازعات اور وکلاء کو درپیش دیگر مسائل کو ایک ہفتہ کےاندر اندر حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ معزز چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کروائی گئی اس یقین دہانی کے بعد پنجاب بار کونسل مورخہ 2022-12-12 کو وکلاء کنونشن میں پاس کی گئی قرارداد کے مطابق صوبہ بھر میں ہڑتال کنونشنز کے انعقاد کے پروگرام کو سات دن کے لیے مؤخر کرتی ہے۔ مزید ازاں تمام بارکونسلز کے جملہ نمائندگان کے ساتھ مذاکرات کو تسلیم کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد اسلام آباد وکلاء دھرنا کو بھی موخر کیا جاتا ہے وکلا سے مشترکہ طور پر اپیل کی ہے کہ وہ دھرنا دینے کے لیے تشریف نہ لائیں بلکہ اپنے اپنے بار روم میں صدور میٹنگ منعقد کرتے ہوئے وکلا کو متحد رہتے ہوئے آئندہ کے لئے تحفظ وکالت اور توہین عدالت کے حوالے سے ڈویژنل کنونشنز کے انعقاد اور دوران ہڑتال کے ساتھ عدالتی تالابندی کےOption سمیت تمام ہائی کورٹس کے بینچزمیں دھرنا کے لیے تجاویز لیں۔ اس مدت کے اندر مندرجہ بالا مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈویژنل کنونشنز منعقد کیے جائیں گے اور آئندہ ہڑتال اور عدالتی تالابندی کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔