پاکستان اور تاجکستان کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے )پاکستان اور تاجکستان کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس میں وفود کی سطح پر بات چیت کی گئی.
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرعزت مآب امام علی رحمان نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی.
وزیراعظم نے تاجک صدر اور ان کے وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ تاجک صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آیۓ گی. انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلنے کی ضرورت ہے. وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعاون کے معاہدے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں خصوصاً ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار , تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی .
تاجک صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کر کے دلی خوشی کر رہے ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے خواہش مند ہیں.
دونوں ممالک کے وفود کے مابین کا تجارت , سرمایہ کاری , صنعت , ٹیکنالوجی, توانائی , تعلیم , مواصلات, زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.