وکیل کو توہین عدالت میں 3 ماہ قید پرپنجاب بار کونسل کا بڑا ایکشن وکلاء کا 17 دسمبر تک ہڑتال کا اعلان

ساتھی وکیل کو توہین عدالت میں 3 ماہ قید کی سزا سنائے جانے کیخلاف پنجاب بار کونسل نے بڑا ایکشن لے لیا۔ 13 دسمبر سے 17 دسمبر تک پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہڑتال جاری رکھنے اور احتجاج کا اعلان لاہورمیں پنجاب بار کونسل کے کنونشن میں کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 دسمبر سے 17 دسمبر تک پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔
وکلا کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر کو پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا بھی دیں گے، اس روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ کے سامنے وکلا کی صوبائی قیادت دھرنا دے گی جب کہ اسی دن آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.
Load/Hide Comments