ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری التوا اور تاخیر سے منصوبہ جات کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال

comissioner news

بہاول پور: (مبشربلوچ سے )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں نعمان یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضلع بہاول نگر، سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ ہائی ویز بہاول پور محمد طارق ملغانی، ایکسیئن محکمہ ہائی ویز رحیم یار خاں حسنین زیدی، ڈائریکٹر ایڈمن چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مشتاق حسین، ایکسیئن اعجاز اختر مہتاب،سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد انور عادل، سپرنٹنڈنگ انجینئرجاوید شکیل اور سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایم ربانی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں ڈویژن بھر میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کی پیش رفت، فنڈز کی فراہمی اورترقیاتی منصوبوں کے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تحصیل لیاقت پور کے علاقہ فیروزہ کی یونین کونسل حیات لاڑ میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی ترقیاتی سکیم کے لئے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 199.973ملین روپے، ضلع بہاول نگر کی تحصیل بہاول نگرکے علاقہ دھانی میروکہ تا ٹالی والا تک 10کلومیٹر طویل اور12فٹ کشادہ پختہ سڑک کی تعمیر کے لئے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 94.642ملین روپے اور ضلع بہاول نگر کی تحصیل بہاول نگر میں منچن آباد روڈ تا چاویکا براستہ ٹوبہ قلندر شاہ 10کلومیٹر طویل سڑک کی کشادگی اور تعمیر و مرمت کے منصوبہ کے لئے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 104.410ملین روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری التوا اور تاخیر سے منصوبہ جات کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اورتعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری التواء سے بچنے کے لیے انتظامی افسران بروقت اقدامات بروئے کار لائیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے انتظامی افسران تواتر کے ساتھ فیلڈ وزٹ کریں تاکہ ترقیاتی منصوبہ جات میں شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مقرر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں