حکمران عمران خان کو نا اہل کرنے جا رہے ہیں،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران عمران خان سے الیکشن میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آج مایوسی کا اظہار کر رہا ہوں۔ یہ ملک کو ڈبونےجا رہے ہیں ۔یہ حکمران ملک سے بھاگنے جا رہےہیں۔اتفاق فاؤنڈری کے منشی نے ملک کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔ آج ہر وہ آدمی جس کا ضمیر زندہ ہے وہ سوچ لے کہ عمران خان کے خلاف ساری جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں۔ عمران خان کیساتھ ایسے منافق بھی ہیں جو اندر سے اس کے ساتھ نہیں۔ آج پاکستان کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کو چھوڑنے والا غدار ، بے ایمان اور منافق ہو گا۔
Load/Hide Comments