عالمی بینک کی افغانستان کے لیے 28 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت
جنیوا۔ (مبشربلوچ سے ):عالمی بینک کے بورڈ نے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے افغانستان کے لیے 28 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے یہ رقم دو امدادی اداروں کو جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے عالمی فوڈ پروگرام اور چلڈرن فنڈ (یونیسف) کو منجمد فنڈز سے 28 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی تاہم اس کے لیے عالمی بینک کے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) سے منسلک 31 ڈونرز کے جانب سے منظوری کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کی عوام کو معاشی بدحالی ،سردیوں میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کا سامنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی امداد جاری ہونے سے افغانستان میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں
Load/Hide Comments