پارٹی پارٹی ہوتی ہے،نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ 7 دسمبر کو جے یو آئی میں غیرمشروط شمولیت کررہا ہوں کیونکہ جمیعت علما اسلام ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسٹیبلشمنت کو سیاست میں لانے والے سیاستدان ہیں، سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com