عمرہ زائرین ملک میں 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ

umrah

ریاض ۔ (عمران قذافی سے ):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ نے وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت صحت کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد عمرے پر آسکیں گے ۔

حکام نے کہا کہ جن افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں انہیں براہِ راست عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی اور مملکت پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا ہو گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں